اسلام آباد خودکش حملہ: تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کی سفارش

اسلام آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے اسلام آباد کے چیف کمشنر سے کہا ہے کہ وہ آئی -10 سیکٹر خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں۔
چیف کمشنر کو لکھے گئے خط میں ڈی آئی جی اسلام آباد نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایس ایس پی کی سربراہی میں آٹھ رکنی جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔

Image Source: Dawn

خط میں کہا گیا ہے کہ آٹھ رکنی جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پیز اور دو انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران ہوں گے۔
مقدمہ درج
دریں اثنا، اسلام آباد کے I-10/4 سیکٹر میں خودکش حملے کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بتایا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو چیک کیا جس میں پچھلی سیٹ پر ایک مشکوک لمبے بالوں والا شخص موجود تھا۔
حملے کے بعد کانسٹیبل عدیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد کے آئی 10/4 سیکٹر میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 ساتھی پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا، “جب پولیس نے گاڑی کو معمول کی چیکنگ کے لیے روکا تو اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،” انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ایگل اسکواڈ کا ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس نے گاڑی کو معمول کی چیکنگ کے لیے روکا۔ اس کے فوراً بعد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ