راناثناللہ ایک طرف تو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے پوری طرح جارحانہ موڈ میں ہیں دوسری جانب ان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ان کو اینٹی کرپشن والے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے ماررہے ہیں پی ٹی آئی بھی ان کے تعاقب میں ہے -اسی لیے آج ایک بار پھر ان کی عدالت میں سماعت ہوئے جس میں جج نے واضح حکم جاری کردیا کہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے -اس سلسلے میں راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو حکم دیا کہ دوبارہ اسلام آباد جائیں اور ملزم کو گرفتار کر کے پیش کریں ۔
تاہم راناصاحب کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے کہا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اچانک سے کیسے اشتہاری قرار دے دیں ؟، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ گرفتاری کے دوبارہ وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٹیم دوبارہ اسلام آباد جائے اور وزیر داخلہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر ے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار اسلام آباد پولیس عدالت کے اس فیصلے کو کیسے ہینڈل کرتی ہے