اسلام آباد بورڈ کا کلاس پنجم کے امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں دہائیوں سے پانچویں کلاس کے بورڈ کے امتحانات لینے کا جو سلسلہ چل رہا تھا اب اس کے خاتمے کا وقت آگیا ہے جس کا آغاز اسلام آباد کی جانب سے ہوگیا ہے -اسلام آباد کے سکولوں کے طالبِ علموں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی ، محکمہ تعلیم کی جانب سے پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ پوٹھوہار اپ ڈیٹس کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کا مقصد طالب علموں پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا ہے تاکہ بچے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں اور خاص کر کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنا سکیں۔اس سے قبل آٹھویں کلاس کے بورڈ کے امتحانات پہلے ختم کیے گئے تھے پھر ان میں بچوں کو بہت آسانی فراہم کردی گئی تھی تاکہ وہ با آسانی نوین جماعت میں بیٹھنے کے قابل ہوسکیں -مگر آج کا یہ حکومتی فیصلہ بچوں کی صحت کے حوالے سے بہترین فیصلہ ہے

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان