اسلام آباد اور کشمیر میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ؛ برفباری بھی شروع

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی پاکستان میں 16 سے 21 اکتوبر تک بارشوں کا نیا سپیل ملک میں داخل ہورہا ہے -ان کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل کھل کر برسے -جس سے موسم سہانا ہوگیا –
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ بابوسرٹاپ پر شدید برفباری ہوئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب موسم خنک ہو گیا۔ بعض شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال بھی شروع کردیا – ۔

اسلام آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقوں میر پور اور بھمبر میں بھی وقفے وقفے سے بارش بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا بھی آغاز ہوگیا – بابوسرٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری ہوئی۔ بابو سر ٹاپ کو شدید برفباری کے سبب ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا