اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری خبردار رہیں : سیلاب آسکتا ہے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔

مری میں 15 انچ برف پڑی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے دوران مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نےاسلام آباد راولپنڈی اور کے پی کے، کے بعض علاقوں کی شہری حدود میں سیلاب سے بھی لوگوں کو خبردار کیا ہے۔

جڑواں شہروں میں گزشتہ دو دنوں سے ہلکی سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں کینٹ کے بعض علاقوں میں بجلی اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقے گیس کے کم پریشر سے بری طرح متاثر ہوئے۔ شمس آباد، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، ڈھوک رٹہ، ڈھوک حافظ اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی شہریوں کو گیس اور بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا رہا ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا