اسلام آباد ؛ افغانی شہری پولیس کو چکمہ دے کر وزراعظم ہاؤس گھس گیا

وہ وزیراعظم ہاؤس جس کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ وہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی وہاں ایک انسان پولیس کو چکمہ دے کر داخل ہوگیا -وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے والے شخص کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے -اس خبر کے میڈیا پر آتے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ مشکوک افغانی 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہو ا، مشکوک شخص کے داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور وزیراعظم ہاؤس کو سیل کر کے جامع تلاشی لی گی، ملزم کو قابو کر لیا گیا تو اس نے ابتدائی تفتیش میں خود کو افغانستان کا رہائشی بتایا۔

 

 

سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اداروں نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ آخر اس نے وزیراعظم ہاؤس کی فول پروف سکیورٹی کو کراس کیسے کیا جس کے بعد سکیورٹی پلان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی