اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے، ؛مریم نواز

لاہور (انٹرنیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کی روک تھام کیلئے اسلامی دنیا کے چہرے کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہئے، عہد کرنا ہوگا، بردباری، تحمل، اخلاق حسنہ کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں اسلامو فوبیا کی پر زور مذمت کرتی ہوں، اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، یہ اسلامو فوبیا ہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم مسلمانوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام پر امن دین ہے اور مسلمان امن پر یقین رکھتے ہیں، اسلام ہی وہ دین ہے جس نے بنیادی انسانی حقوق دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی روک تھام کیلئے اسلامی دنیا کے چہرے کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے، اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر عالمی تنظیموں کو اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار پر من و عن عمل اور ہمارا انفرادی طرز عمل اسلامو فوبیا کو مات دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم بردباری، تحمل اور اخلاق حسنہ کا دامن نہیں چھوڑیں گے ۔

Related posts

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت ابراہّیم ّ ،حضرت اسماعیل ّ اور حضرت حاجرہ کی شیطان پر لعنت کا واقعہ

فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئیں