اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمان برطانیہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں؛ناز شاہ

دنیا میں اس وقت مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے اس کی ایک وجہ ان شدت پسند لوگوں کی سرگرمیاں بھی ہیں جو ہر وقت مرنے مارنے کی بات کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی اس کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی وجہ سے دنیا میں بسے بے شمار مسلمان مشکل میں پڑ جاتے ہیں -دوسرے غیر مسلموں میں بھی انتہا پسند کم نہیں ہیں وہ مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بندی میں مصروف رہتے ہیں اور لوگوں کو انتقام یا تشدد پر اکساتے ہیں -ان کے اثر میں آکر برطانیہ سمیت بہت سے یورپین ممالک میں مسلمانوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں -اسی حوالے سے ایک مسلمان رکن پارلیمنٹ نے کھل کر بات کردی
برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمان برطانیہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں سے خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں کررہے ہم یہ نہیں کہ رہے کہ ہمارے ساھ امتیازی سلوک کیا جائے ۔لیکن مسلمانوں پر حملے بڑھ رہے ہیں ان پرقابو پانے میں حکومت کی دلچسپی نظر نہیں آتی ۔ برطانیہ چھوڑنے کی استطاعت رکھنے والے ملک چھوڑ کر رجارہے ہیں، حکومتی اعدادوشمار مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے گواہ ہیں۔ برطانوی حکومت اسلاموفوبیا تسلیم کرنے کےلیے بھی تیار نہیں ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں عرصہ دراز کے مقیم مسلمان اب دوسرے ممالک ہجرت کرنے اور برطانیہ چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے