رمضان المبارک کا مہینہ کس قدر برکتوں والا ہے کہ بڑے سے بڑے پتھر دل لوگ بھی اس مہینے کے سبب رحم دلی کا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں -اس وقت فلسطین اور اسرائیل میں شدید جنگ جاری ہے مگر رمضان المبارک کی آمد سے سبب اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو مسجد میں نماز اور عبادت کی اجازت دے دی –
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیوز) اسرائیل نے رمضان المبارک کے آغاز میں مسلمانوں کومسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح رواں سال بھی رمضان کے پہلے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجد اقصی جانے کی اجازت دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
اسرائیل کی رمضان میں مسلمانوں کومسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت
27
previous post