اسرائیل پر آج شام کی جانب سے بھی حملہ کیا گیا ؛اسرائیل کا دعویٰ

حماس کی جانب سے اسرائیل پراچانک حملوں کے بعد سے شروع ہونے والی لڑائی خاتمے کی جانب بڑھنے کی بجائے پھیلنے لگی پہلے لبنان اس میں شامل ہوا اور اب شام کی جانب سے بھی اس میں داخلے کی اطلاعات ہیں – اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے اسرائیل میں راکٹ داغے گئے جو کھلے علاقوں میں گرے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لبنان کے بعد شام کے غزہ جنگ میں شامل ہونے کا اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں راکٹوں سے حملے کی اطلاعات دی گئی ہیں۔ دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل میں گائیڈڈ حملے سے فوجی گاڑی تباہ کر دی۔

دریں اثنا فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے جاری رہے اور فائرنگ بھی کی گئی۔ غزہ میں شروع ہونے والی لڑائی میں انڈیا اور امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں جبکہ ایران ،عراق اور دیگر اسلامی ممالک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرچکےہیں جس کے بعد دنیا میں خوف کا فضا میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے