16
واشنگٹن (انٹرنیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا،اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے اور امن کی طرف لوٹے۔انہوں نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری کی ویڈیوز جاری نہ کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اسرائیل دنیا کے ساتھ تعلقات کے ہر محاذ پر ناکام ہورہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف جو بائیڈن کو گزشتہ الیکشن میں تمام امت مسلمہ کی جانب سے ووٹ دیا گیا تھا مگر اس نے مسلمانون کے اس مان کا بھرم نہیں رکھا اس لیے اس مرتبہ وہ الیکشن جیتتا نظر نہین آتا -سب کو یقین ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کا صدر بن جائے گا –