اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کو گرفتار کر لیا

فلسطینی اداکارہ کا فلسطین کی حمایت میں پوسٹ لگانا جرم بن گیا – اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ مائسہ نے 7 اکتوبر کے حماس کے جوابی ردِ عمل سے متعلق پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لگائی تھی۔ اسرائیلی پولیس نے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ اداکارہ کو ناصرت شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

 

 

مائسہ اسسے پہلے بھی فلسطینوں کی حمایت میں بات کرتی رہی ہیں وہ 9 مئی 2021 کو حیفا شہر میں ایک پرامن مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران زخمی بھی ہوئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائسہ عبدالہادی نے 2011 میں دبئی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے