اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجا حماس کے حملے میں ہلاک؛عرب میڈیا کا دعویٰ

دنیا بھر سے اسرائیل کو کہا جاتا رہا کہ فلسطین پر ظلم اور بمباری بند کردو مگر اسرائیل نے کسی کی بات پر کان نہیں دھرے اور آج ان کے وزیراعظم کے لیے ایک دکھ کی خبر آگئی وہ آگ جو انھوں نے گزشتہ ماہ سلگائی تھی آج اس کی لپیٹ میں ان کے خاندان والے آنے شروع ہوگئے –
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بھتیجے سے متعلق ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن یائر نیتن یاہو حماس کے حملے میں مارا گیا۔ترک میڈیا ویب سائٹ ترکیہ نیوزپیپر کے مطابق غزہ پر حملہ نیتن یاہو پر مبینہ طور پر بھاری پڑ گیا۔ کیپٹن یائر نیتن یاہو کو زمینی کارروائی کیلئے غزہ میں بھیجا گیا تھا، ان کا یونٹ اسرائیلی فوج کے “خطرناک سنائپر” کے نام سے جانا جاتا تھا۔

 

بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نےغزہ میں ایک حملے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بھتیجے یائر نیتن یاہو کو موت کے گھاٹ اتارا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اس خبر کی اب تک کوئی تردید یا تائید نہیں ہوئی جب تک بی بی سی یا کوئی اور غیر ملکی میڈیا اس خبر کی تصدیق نہیں کرتا اسے بات کو تسلیم کرنا مشکل ہوگا –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے