اسرائیلی فوجی سربراہ کی ایران کو جواب دینے کی دھمکی

فلسطین میں 33 ہزار سے زائید افراد کی جان لینے کے بعد بھی اسرائیل کو سکون نہیں مل رہا اور ایسا لگتا ہے کہ قدرت نے اس کو اپنے انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ امریکہ کے مشورے کے باوجوداسرائیل اس بات پر ڈٹتا دکھائی دے رہا ہے کہ وہ ایران سے بدلہ لے گا مگر یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہوگی کیونکہ ایران وہ قوم ہے جس نے اپنے ہی بادشاہ کا تخت چھین کر اسے ملک سے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا – اقوام متحدہ اور دوسرے ممالک کے مشوروں کے باوجود اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ ایران کو جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے یہ بات ایرانی میرائل حملوں سے متاثرہ نیو اتیم ایئر بیس کے دورے کے موقع پر اپنی افواج سے گفتگو میں کہی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق انھوں نے ڈری سہمی فوج کو حوصلہ بھی دیا۔واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا تصور بھی ان کے فوجی اہل کار نہیں کررہے تھے ۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔

ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کے اسرائیلی نیواتیم ایئر بیس پر 5 ایرانی میزائل لگے تھے جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔نیو اتیم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہےحملے میں اس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا۔اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ روز نقصان کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔ایرانی حکام نے کہا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 1973ء کے بعد پہلی بار اسرائیل کو کسی ملک نے نشانہ بنایا ہے۔اس سے پہلے اسرائیل نے اس واقعے کو دبانے کے لیے ایران کے حملے کو ناکام قرار دیا تھا مگر پھر اسرائیلی عوام کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیوز کے بعد اسرائیل کے پاس کوئی اور آپشن بچا ہی نہیں تھا کہ اس بار کا اعتراف کرتا کہ اس کے دفاعی نظام کو ایران نے نقصان پہنچایا ہے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے