حماس کے اسرائیل پر اچانک حملوں کے بعد دنیا بھر سے آکر اسرائیل میں ملازمت کرنے والے افراد خود کو اسرائیل میں غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں -اور جب سے اسرائیل نے لبنان اور شام پر بمباری کی ہے تو اس پر تین اطراف سے حملے شروع ہوگئی ہیں جن میں روز اسرائیل میں موجود افراد جان کی بازی ہاررہے ہیں -اسی وجہ سے اب لوگوں نے اسرائیل سے ہجرت کا فیصلہ کرلیا ہے –
بڑی جنگ کے شدید خطرات کے سبب ایک ہزار امریکی شہری اسرائیل چھوڑ گئے۔اسرائیل اور حماس کے مابین جاری تنازع میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی شمولیت کے خطرے کے پیش نظر جنگ بڑے پیمانے پر پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ اسرائیل کی غزہ پر شدید ترین بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں مزید 75 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑے حملے کئے ہیں جن میں ٹینک اور انٹیلی جنس تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے جبکہ ان حملوں کی حزب اللہ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔اس کے علاوہ ایران کی جانب سے بھی اسرائیل پر الفتح نامی میزائلوں سے حملوں کی دھمکی دی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جنگ کےمزید پھیل جانے کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے –
اسرئیل غیر محفوظ ہوگیا ؛ ایک ہزار امریکی شہری اسرائیل چھوڑ گئے
22