مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما اسحاق ڈار کے ستارے آجکل بلندی پر ہیں کچھ روز قبل وہ وطن واپس لوٹے تو انہین شاندار ہروٹوکول دیا گیا – اس کے بعد انہیں سینیٹر کا حلف لینے کی اجازت دے دی گئی اور پھر ان کو وزیر خزانہ کا قلم دان سونپ دیا گیا اور آج ان کو ایک عہدہ دیا گیا بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے بعد قائد ایوان سینٹ بھی مقرر کر دیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2 روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،اسحاق ڈار 5سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے .