استعفے نہ دیں : فیصل جاوید نے بھی اطہر من اللہ کی پیشکش کی حمایت کردی

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کو استعفے دے کر باہر بیٹھنے کی بجائے اسمبلیوں میں واپس جاکر اسمبلی میں اپنا رول ادا کرنے کا مشورہ دیا تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا زیادہ تر لوگوں نے چیف جسٹس کے اس مشورے کو ناپسند کیا تو بعض نے اس پر میمز بناڈ الیں اس کے ساتھ ساتھ بعض لوگوں نے اس مشورے کو پسند بھی کیا آج تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نے بھی اس مشورے کی تائید کردی – پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لئے سوچ رہے ہیں، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، خان کا اسمبلی میں رہنا عوام کے مفاد میں ہے اس لیے میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی