جہانگیر ترین کے اہل خانہ کے لیے آج ایک انتہائی دلخراش خبر آئی جب انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کے سگے بھائی نے اپنی زندگی کا خود خاتمہ کرلیا -استحکام پاکستا ن کے سربراہ اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی . وہ گلبرگ میں رہائش پزیرتھے اور وہ شادی شدہ بھی نہیں تھے ۔ جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ، عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے معاملات کو بھی دیکھتے تھے ۔عالمگیر ترین گلبر گ میں واقع اپنی رہائشگاہ میں ہی موجود تھے، پولیس اطلاع ملنے پر وہاں پہنچی۔استحقام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے اپنے فلیٹ میں سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی ہے تاہم انہوں نے خودکشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک تحریر چھوڑی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ عالمگیر ترین نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں خودکشی کی وجہ اپنی بیماری بتایا گیا ہے – اپنے آخری نوٹ میں بیماری کا ذکر کیاہے جبکہ عالمگیر ترین کے دوستوں کا کہناہے کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی بیماری کا ذکر نہیں کیا ۔ عالمگیر ترین کی عمر 63 برس تھی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیرترین کو جب بھائی کی موت کی اطلاع ملی تو اس وقت وہ پارٹی کے اجلاس میں مصرو ف تھے ، جسے چھوڑ کر وہ فوری طور پر بھائی کی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔