استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ماضی میں پی ٹی آئی کے بہت قریب سمجھے جانے والے عون چودھری کی جانب سے درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی جس میں پی ٹی آئی پرریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے ۔

 

 

یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے بہت سے ایسے سیاست دان شامل ہوئے ہیں جنھوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے بعد تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب ان کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگوادی جائے تاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی جماعت کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں مل جائیں -کیونکہ اگر تحریک انصاف عام انتخابات میں ان کے مدمقابل آتی ہے تو آ ئی پی پی کا ووٹ بینک بری طرح متاثر ہوسکتا ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی