استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل نون لیگ کی سازش تھی ؛ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب میں استحکامِ پاکستان پارٹی بنانے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگا دیاپیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب میں استحکامِ پاکستان پارٹی بنانے کا الزام مسلم لیگ (ن۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کو توڑنے کے لیے نون لیگ نے یہ کارنامہ سرانجام دیا -اور پاکستانی قوم کا یہ خیال ہے کہ اس کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ تھا –

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ اس وقت بھی حکومت میں ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کو زرداری کی جتنی قربت حاصل ہے بہت کم لوگوں کو حاصل ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اگلے ہفتے سائفر کیس میں ضمانت مل جائے گی اور وہ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ندیم افضل چن پہلے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے مگر پھر وہ تحریک انصاف میں شامل تو ہوئے تھے مگر وہ کوٹ مومن سے الیکشن نہیں جیت سکے تھے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر انھوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی مگر وہ نون لیگ کو کسی طور بھی پسند نہیں کرتے اور نون لیگ کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے پر انھوں نے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کی تھی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی