�جب سے استحکام پاکستان پارٹی بنی ہے اب تک کوئی جلسہ نہ کرپائی تھی جس کی وجہ سے اسے پی ٹی آئی کا جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا اور جلسہ نہ کرنے پر ٹرول بھی کیا جارہا تھا -بحر حال آج اس پارٹی نے جہانیاں سے اپنیالیکشن کیمپین کا آغاز کردیا -آج علیم خان تو خوب گرجے برسے مگر جہانگیر ترین نے بہت سلجھے ہوئے مہزب انداز میں خطاب کیا -ان کی تقریر میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات تھی –
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ برسراقتدار آکر کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی فری دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ملے گی ، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور شہریوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حق دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی عوام کے لیے بڑا منشور لیکر آئی ہے۔ ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی، 300 یونٹ تک بجلی عوام کے لیے فری ہوگی بجلی کے 300یونٹ کا سارا خرچ حکومت اٹھائے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پٹرول آدھی قیمت پر ملے گاپٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے،پٹرول کی قیمت کا بوجھ عام آدمی پر نہیں ڈالیں گےکم سے کم اجرت 50ہزار ہوگی ، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گےغریب کے دکھ درد میں حکومت ساتھ ہوگی ، بےگھر افراد کیلئے شہروں میں بلڈنگز بنائیں گے، پلاٹس ملیں گے، تمام یونین کونسل کی سطح پر پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔ فلٹریشن پلانٹس کا تمام خرچ حکومت برداشت کرے گی بے روزگار نوجوانوں کیلئے بلاسود آسان قسطوں پر قرض دیں گے۔انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جنوبی پنجاب میں بھی ایسے ہسپتال ہوں جو لاہور میں ہیں ،بچوں کے لئے بہترین اسکول ہوں، ہر کسی کے پاس روزگار چاہتے ہیں روزگار ایسا ہو کہ فیکٹریاں کارخانے لگے ہوں ،پڑھے لکھے نوجوان مارے مارے نہ پھرتے ہوں بہنوں کیلئے منشور میں ویمن امپاورمنٹ اسکلز شامل کی ہے۔انہوں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں پر تنقید کےنشتر چلائے -عمران خان کے خلاف تو ان کا غصہ آسمان پر نظر آیا – ان کا کہنا تھا کہ کئی بار مسلم لیگ ن پنجاب میں اقتدار میں آچکی ،آج بھی عوام سے ووٹ مانگنے آئے گی،عوام آخر انہیں کتنی بار موقع دے؟ سندھ میں پیپلز پارٹی 15سال بیٹھی ہے، وہاں عوام کا حال برا ہے پیپلز پارٹی عوام کے سامنے جاکر ڈھٹائی سے کہتی ہے انہیں موقع دے،8سالوں میں ہم نے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا۔تاہم استحکام پاکستان کے سٹیج پر وہ بڑے بڑے چہرے نطر نہیں آئے جنہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے شناخت ملی تھی -آج علیم خان نے جتنے وعدے عوام سے پہلے جلسے میں کرلیے اتنے وعدے کسی دوسری جماعت نے نہیں کیے تھے -ان کے ان ًمغل بادشاہ جیسے وعدوں کے بعد اب ان پر سوشل میڈیا پر کھل کر تنقید کی جائے گی –
استحکام پاکستان پارٹی کا جہانیاں میں پہلا پاور شو ؛کامیاب یا فلاپ؟
13