استحکام پاکستان پارٹی نے پرویز مشرف کی جماعت والا انتخابی نشان عقاب مانگ لیا

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف نے جب پارٹی بنائی تھی تو اپنا انتخابی نشان عقاب رکھا تھا مگر ان کے دنیا سے ر خصت ہوجانے کے بعد ان کی پارٹی بھی ختم ہوگئی تو الیکشن کمیشن نے ان کا پارٹی نشان بھی منسوخ کردیا تھا -اب جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت والا انتخابی نشان مانگ لیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جماعت کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے -،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھاکہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔اب استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی