قابل اور دیانتدار اینکر ارشد شریف کی موت پر پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکس فوج بھی دکھی نظر آئی اسی لیے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے ، دکھ کی اس گھڑ ی میں ارشد شریف کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کی حکومت سے رابطہ کیا اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر کینیا کے صدر کی جانب سے ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ صدر ولیم روٹو نے شہبازشریف کو میت کی وطن واپسی کا عمل تیز بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
پولیس نے اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کی گاڑی نہ روکے جانے کے سبب ان کو ٹارگٹ کیا گیا مگر اس بات میں دور دور تک کوئی صداقت نظر نہیں اتی کیونکہ کینیا میں تواتر کے ساتھ اس طرح کے جرائم ہون امعمول بن چکا ہے اور کینین پولس جعلی انکاؤنٹرز کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے –