اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے عدالت نے قتل کیس کی سماعت شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ارشد شرف کو نومبر 2022 میں کینیا میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان کے قتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی -تاہم اب اس کا آغاز ہوگیا ہے –
عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے پٹیشن کو نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل نے بتایا رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیرالتوا ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے، وکیل نے کہا ان کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرالتوا معاملے سے مختلف ہے۔اب یہ اس پیٹیشن کی وجہ سے ہوا یا اتفاقا ایسا ہے کہ حامد میر کو اپنے پروگرام میں آکر عوام کو کہنا پڑا کہ ان کو سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے –
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت شروع ہونے کا امکان
16
previous post