ارشد شریف شہید کی اہلیہ جویریہ صدیق کے خواب کا سوشل میڈیا پر چرچا

مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اپناایک خواب شئیر کیا ہے جس کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جویریہ صدیق اپنا خواب سنا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرہ کیا جارہاہے

اگرچہ شہید کی بیوہ نے ان بزرگ ہستی کا چہرہ نہیں دیکھا صرف ان کا روشن وجود دیکھا ہے آڈیو میں جویریہ صدیق کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”ارشد کی خواہش پوری ہو، لانگ مارچ کامیاب ہو ، لوگوں کو چاہیے کہ ارشد کو خراج تحسین پیش کریں اور وہاں پر جائیں ۔

 

جویریہ اپنا خواب سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”خواب میں ان بزرگ کا چہرہ اقدس نظر نہیں آیا مجھے صرف ان کا کا ہاتھ نظر آتاہے ، نور آتاہے وہ زرہ بکتر میں تھے ، پرانے زمانے کے جنگوں کے کپڑوں میں تھے ، انہوں نے اپنی تلوار ارشد کو دی اور جب ہاتھ ارشد پر رکھا تو وہ اُجلے ہو گئے ، ان کا چہرہ ، کپڑے چمکنے لگے روشنی اتنی زیادہ ہوگئی کہ مجھے آنکھیں بند کرنی پڑیں۔اس پر لوگوں نے اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ آپ نے جو حلیہ بیان کیا ہے وہ مشہور صحابی رسول ﷺحضرت خالد بن ولیدؓ ہیں۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں