اردن کی غیور عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں تمام امت مسلمہ کو پیچھے چھوڑ دیا

اردن کی غیور عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں تمام امت مسلمہ کو پیچھے چھوڑ دیا -لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی ہی فوج سے لڑ پڑی ان کاا مطالبہ تھا کہ انہیں بارڈر کراس کرکے فلسطین جانے دیا جائے – اردن میں مظاہرین مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوج کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق ادرنی مظاہرین اسرائیل اور وزیراعظم نیتن یاہو کےظامانہ رویے کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے، غم و غصے میں بھرے مظاہرین کی بڑی تعداد بڑھتے ہوئے اسرائیلی سرحد کے قریب پہنچ گئی، اس دوران انہوں نے اردنی فوج کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے دشمن کی سرحد پر پہنچ گئے۔

 

اردنی فوج نے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی اور ان کو سرحد سے پیچھے ہٹاتے ہوئے منتشر کر دیا۔اگر اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو یہ جنگ خطے اور سرحد سے نکل کر دور تک پھیلنے کا امکان بڑھتا جارہا ہے -جس کی زد میں کئی ممالک آجائیں گے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے