ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی

اسلام آباد میں وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی۔

عام طریقہ کار کے ذریعے 8 روز میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس 5 ہزار روپے ہے۔

Image Source: Arab News PK

انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو ڈالرز کی ہولڈنگ اور جعلی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

اس کےعلاوہ جعلی ویکسین اور جعلی دستاویز بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کی سیکورٹی کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ 12ڈرون کیمروں کے ساتھ ایئرپٹرولنگ یونٹ اور1000 اہلکاروں کا پولیس میں اضافہ کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شکر پڑیاں، نئی فوڈ اسٹریٹ اور میلوڈی فوڈ اسٹریٹ کو فعال کیا جائے گا۔

شناختی کارڈ سے متعلق انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کی کافی شکایات تھیں۔

Image Source: BrandSynario

نادرا میں جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 لوگوں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

نوے (90) کیسز انکوائریز کے لئےبھجوائے گئے ہیں جبکہ 300چارج شیٹس جاری کی گئی ہیں۔

پاک افغان تعلقات کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ افغانستان سے آن آرائیول کے بجائے آن لائن ویزہ سہولت کی جائے گی۔

افغانستان سے 15اگست سے آج تک 20 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ طورخم اور چمن بارڈرز پر نادرا ٹیمیں چیکنگ کیلئے لگائی گئی ہیں۔

Image Source: Wikipedia

چمن بارڈرپر16ٹرمنل کے ساتھ آئی بی ایس شروع کردی ہے۔

طالبان سےمذاکرات کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا ہے اور وزارت داخلہ کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔

اگر طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو اس کا علم نہیں۔

ان مذاکرات کے نتیجے کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وزيراعظم نےکہاہےکہ جولوگ ہتھيار پھينکيں گےصرف ان سےبات چيت ہوسکتی ہے اور دہشت گردوں سے کوئی بات چيت نہيں ہوگی۔

تبلیغی جماعت سے متعلق شیخ رشید نے بتایا کہ بھارت اور صومالیہ کے علاوہ تبلیغی ارکان کو دیگر ممالک میں جانے کی اجازت ہوگی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے