ارتغرل ڈرامہ سے عالمگیر شہرت پانے والی ادکارہ ایسرا بلجیک(حلیمہ سلطان ) کو پاکستانی این جی او کی تلاش

ترکی ڈرامہ سیریل ارتغرل سے شہرت پانے والی حلیمہ سلطان پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت میں گرفتار ہوتی جارہی ہیں اس کی تازہ ترین مثال چند روز قبل دیکھنے کو ملی جب

یسرا بلجیک نے انسٹاگرام پر جا کر اپنے لیپ ٹاپ کی تصویر شیئر کی ، جس میں وہ پاکستان کی معروف این جی اوز کو تلاش کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

IMAGE SOURCE : Showbiz Hut

تاہم ، ترک اداکارہ نے پاکستانی این جی اوز کے تلاش کی وجہ کا ذکر نہیں کیا۔

اسرا نے ارتغرل ڈرامے میں بطور حلیمہ سلطان اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے تھے ۔

اس سے قبل وہ پاکستان کے اشتہارات میں بھی اپنی شرکت کے ذریعے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کر چکی ہیں
اس سال کے شروع میں ، ایسرا نے پشاور زلمی کو بھی اپنے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر جوائن کیا۔

IMAGE SOURCE : ACE News

دریں اثنا ، کام کے محاذ پر ، وہ فی الحال ایک اور ڈرامہ سیریل میں نظر آرہی ہیں پاکستانیوں کو شدت سے انتظار ہے کہ کب پاکستانی انہیں اپنی ڈرامہ سیریل میں کام کرتا دیکھیں گے

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ