ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان کی دنیا سے اپیل

ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے جہاں 40 ہزار سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں وہیں ہزاروں کی تعداد میں عمارتیں بھی ملیا میٹ ہو گئی جن میں بہت بڑی تعداد ہسپتالوں اور سکولوں کی بھی ہے -تعلیمی ادارے تباہ ہونے سے بچوں کی بڑی تعداد سکول نہیں جاپارہی -اس مسئلے کے حل کے لیے ترکی کو دنیا سے امداد کی ضرورت ہے اسی لیے ترکی ڈرامے ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو نے دنیا سے اس کام میں مدد کی اپیل کردی –
عالمی شہرت یافتہ تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترک بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

 

انگین آلتان دوزیتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنا یہ ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ’موجودہ صورتحال میں سب زخموں کو کیسے بھراجائے، ایک چیز ہمارے بچوں کے زخموں کو بھر سکتی ہے‘۔اُنہوں نے لکھا کہ ’زلزلے کی تباہی سے متاثرہ ہمارے بچوں کو 100 فیصد اسکالرشپ پر تعلیم دی جارہی ہے ۔ اگر دنیا اس میں اپنا کرداد ادا کرتی ہے تو بچوں کے سکولوں کی تعمیر کا کام جلد ممکن ہوجائے گا –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ