وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات کی، وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، عراقی ہم منصب کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
عراقی وزیر داخلہ نے دورہ کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔