اداکار نوید رضا نے یاسر نواز اور علیزے شاہ کے درمیان ہونے والے تنازعے پر سے پردہ اٹھا دیا:نوید نے علیزے شاہ کے رویے کو قصور وار ٹھرایا


پاکستان ٹیلیویژن کے سنئر آرٹسٹ اور پروڈیوسر یاسر حسین اور عہد وفا میں ڈاکٹر دعا کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی علیزے شاہ میں کافی عرصہ سے اختلافات کی خبریں میڈیا پر چل رہی تھیں جس کے بارے میں ایک اور ڈرامہ آرٹسٹ نوید شاہ نے کھل کر بات کی انھوں نے یاسر کی حمایت کی اور علیزے کو ایک مغرور اور خود سر لڑکی قرار دیا ۔
۔
اداکار نوید رضا یاسر نواز اور علیزے شاہ کے جھگڑے کی اصل وجہ بتاہی دی ۔

ڈرامہ سیریل “میرا دل میرا دشمن ” کے سیٹ سے کچھ کہانیاں شیئر کرتے ہوئے، نوید نے انکشاف کیا کہ علیزے شاہ کو یاسر نواز کی سنیارٹی کو تسلیم کرنے میں مشکل پیش آئی۔

نوید نے میزبان احسن خان کو بتایا کہ “میرا خیال ہے کہ آپ خواہ کتنا ہی کام کریں، چاہے آپ مشہور ہوں یا نہ ہوں، چاہے آپ بہت باصلاحیت ہی کیوں نہ ہوں، آپ کو اپنے سینئرز کا ادب واحترام اور عزت کا عنصر کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، ۔

انہوں نے مزید کہا، “آپ اپنے ذاتی مسائل کو سیٹ پر نہیں لاتے، یہ ایک کام کی جگہ ہے۔ یاسر نواز صرف ہمارے دوست نہیں ہیں، ان کی پروفائل ہے، انہوں نے ہم سے زیادہ کام کیا ہے اور ہر کوئی انہیں ایک غیر معمولی اداکار اور ہدایت کار کے طور پر پہچانتا ہے۔”

سیٹ پر علیزے شاہ کے رویے کی تفصیلات بتاتے ہوئے نوید نے مزید کہا، “آپ کو یہ حق کس نے دیا کہ آپ اس کی بات نہ سنیں، اس کی لائنیں تبدیل کریں، اس کے ساتھ مناظر کو مسترد کریں۔ انھوں نے بتایا کہ سیٹ پر میک اپ کے دوران انھوں نے میک اپ مین سے کہا کہ یاسر کو اس کے سیٹ سے دور کردو ۔ ۔”

احسن خان کے ساتھ پہلے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے علیزے شاہ کو ان کے ساتھ کام کرنے والی مشکل ترین ساتھی اداکاروں میں سے ایک قرار دیا۔ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ سٹارلیٹ سیٹ پر ان پر طنز کرتی تھی اور ا ن کی بے عزتی کرتی رہتی تھی۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس