اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں

چند ماہ قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی کی خبرین چل رہی تھیں اور اب ان میں اختلافات اور علیحدگی کی باتیں پورے بھارت میں ہورہی ہیں – شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں۔بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی پیشگوئی کرکے ایکس اکاؤنٹ پر اسکا نمبر بھی ساتھ لکھ دیتے تھے اور اب ان کی پیشگوئیوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔کمال راشد خان نے اپنی 100 ویں پیشگوئی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی کردی ۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ پرینیتی اور راگھو کی طلاق ہوجائے گی کیونکہ اب راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ کمال راشد خان نے یہ بھی کہا کہ اگر پرینیتی راگھو کے ساتھ جیون بتانا چاہتی ہیں تو اسے بھی سیاسی پناہ کی درخواست دینا ہوگی جو ناممکن دکھائی دیتا ہے ۔انہوں نے اس کی وجہ بھی بیان کردی ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کے اپلائی کرنے کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھارت نہیں آسکیں گے اور ایسی صورتحال میں پرینیتی سیاسی پناہ کبھی قبول نہیں کریں گی۔کیونکہ ان کا جینا مرنا بھارت کے ساتھ جڑا ہے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ