اداکارہ میرا کا ڈرائیور ان کے گھر سے لاکھوں روپے کی جیولری لوٹ کر فرار

�پاکستان کی معروف اداکارہ جو اپنی گلابی انگلش اور عجیب و غریب حرکات اور جملوں کی وجہ سے میڈیا میں ان رہتی ہیں آج اپنے ہی ملازم کے ہاتھوں لٹ گئیں – معروف اداکارہ میرا کے گھر سے ایک کروڑ روپےمالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس نے میرا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نے گھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔میرا کا یہ ملازم اپنی ہی مالکن کو ایک کروڑ کا چونا لگا کر نکل گیا مگر وہ جلد پولیس کی گرفت میں آجائے گا –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس