اداکارہ میرا فلم کی شوٹنگ کے دوران بازوتڑوابیٹھیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی نام ور اداکارہ میرا فلم کی شوٹنگ کے دوران بری طرح گھائیل ہوگئیں اور ان کا بازو بھی ٹوٹ گیا -اس کے بعد انھوں نے میڈیا کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کے چہرے پر درد اور تکلیف کی شدت کو محسوس کیا جاسکتا ہے -میرا کا کہنا تھا کہ میں اپنی نئی فلم کے لیے ایکشن سین کررہی تھی کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا اور میرا بازو فریکچر ہوگیا اور آج سب کے سامنے زخمی حالت میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام کو لیکر کافی سنجیدہ ہوں، جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ کرتی ہوں تو پوری طرح اُس کردار میں کھو جاتی ہوں اور حقیقت کی طرح اُس کردار کو ادا کرتی ہوں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں میرا نے بتایا کہ میں اس وقت بہت تکلیف میں ہوں، میرے بازو میں بہت درد ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بازو کو ٹھیک ہونے میں تقریباً ایک ماہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری فلم کا نام فائنل نہیں ہوا ہے، جیسے ہی فلم کا نام فائنل ہوگا تو میں ضرور اپنے مداحوں اور میڈیا سے شیئر کروں گی۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ