اداکارہ مومل خالد نے دین کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان میں بہت سے مرد اورخواتین افراد ایسے ہیں جنھوں نے شوبز کی رنگارنگ زندگی کو اسلام اور اللہ کے حکم کی اطاعت کےلیے خیرباد کہہ دیا ان میں سب سے بڑا نام جنید جمشید کا ہے اس کے علاوہ رابی پیرزادہ اور نور بخاری بھی ایسی ہی شخصیات میں شامل ہیں اب اس میں ایک نام کا اور اضافہ ہوگیا ہے –
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا ۔ مومل خالدنے انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان چند روز قبل کیا۔اداکارہ نے حجاب کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ ’کیا آپ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟‘۔سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ مومل خالد عثمان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 سے کیا تھا، 2015 میں اداکارہ کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اسی حادثے میں ان کے ساتھ ان کے ہمسفر اور ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔ اس کے 2 سال بعد 2017 میں مومل خالد نے عثمان پٹیل نامی شخس کو اپنا جیون ساتھی بنایا جس سے ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس