اداکارہ ماورا حسین کی اپنی شادی کی افواہوں کی تردید

ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبریں چلنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کردی ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میرے ایک پراجیکٹ کی ہیں –
کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مداح سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں یہ تصاویر میرے ایک پراجیکٹ سے لی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اپنی تصاویر بارے انسٹا گرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری شادی ہو رہی ہے نہ ہی میرا آئندہ ہفتے ،ایک ماہ یا سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مداح وائرل تصاویر سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، یہ تصاویر میرے ایک پروجیکٹ سے لی گئی ہیں۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟