پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل آج کل سوشل میڈیا پر بہت ان رہتی ہین اور ایسے بیانات دیتی ہیں جس سے نوجوان نسل ان کی جانب راغب ہوتے ہیں -اس حوالے سے صبا فیصل نے ایک دلچسپ واقعہ اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کیا ہے -صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔
اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جنونی فین کا سامنا کیا جو کہ بالکل پاگل ہو؟ دیوانگی کی حد تک آپ سے متاثر ہوا ہو یا پھر آپ کو میسیجز وغیرہ کرکے تنگ کرتاہو؟جس کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ مجھے ہر عمر کے مرد افراد کی جانب سے محبت بھرے پیغامات آتے رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اسی سال مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟صبا فیصل کی شادی تقریبا 40 سال قبل ہوئی تھی جو آج تک برقرار ہے -البتہ ان کے بہو اور بیٹے کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بعد ان کی زندگی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس پر انھوں نے دکھ کا اظہار بھی کیا تھا –
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں ہر طرح کے میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، صبا کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 40 سال ہو چکے ہیں لیکن ماشااللہ میرے شوہر آج بھی مجھ سے طویل میسیجز کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں، ان کے میسیجز کے جواب میں میں انھیں کال کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں، جس پر وہ شکوہ کرتے ہیں کہ میں انھیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔