پاکستان ٹیلیویزن کی معروف ادکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے راہیں � جدا کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا – صبا فیصل اور ان کے بیٹے میں کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا – صبا فیصل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر کے ہمراہ سمیت دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھی اس کے بعد یہ خبر بھی آئی کہ صبا فیصل کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق ہوچکی ہے ۔ جس کی اداکار نے تردید کی تھی لیکن اب انہوں نے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا بتادیا ہے
۔صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً کرنا پڑ رہا ہےجب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں،
میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹس پر گالیاں دے رہے ہیں ،میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے’۔مگر ان کے بیٹے نے والدہ اور بیوی میں سے نیہا کا انتخاب کیا جس پر صبا فیصل دلبرداشتہ ہوگئیں اور یہ بات میڈیا پر لوگون کے ساتھ شئیر کردی –