پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا ستارہ اس وقت خوب چمک رہا ہے وہ جو بات کرتے ہیں یا جو جملہ ادا کرتے ہیں وہ فلمی اداکاروں کے ڈائیلاگز سے زیادہ وائرل ہوجاتا ہے اور بھارت تک میں ہر بچے بڑے کی زبان پر آجاتا ہے – اب انھوں نے بیٹیوں کے والد ہونے اور اولاد نرینا یعنی بیٹا نہ ہونے کی جو بات میڈیا کے ساتھ شئیر کی اس کا یہ ڈائیلاگ تو وائرل نہیں ہوا لیکن اس نے پاکستان کی شوبز کی خواتین اور سلجھے ہوئے مرد حضرات میں ان کی عزت وتکریم میں اضافہ کردیا – کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ کےد وران پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بتایا تھا کہ اولاد نرینہ نہ ہونے پر 2007 میں ان کی بیوی نے ان سے کہا تھا کہ وہ دوسری شادی کرلیں۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ وقت سوچنے کے بعد اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اولاد کی خوشی کے لیے سوتن لاکر اپنی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔ شیر افضل مروت فائنینشلی بہت سٹرانگ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی قابل جج کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں اور شرعئی طور پر بھی وہ 2 تو کیا کئی شادیاں کرنے کے مجاز تھے واور سب کے حقوق زوجیت بھی پورے کرسکتے تھے مگر انھوں نے اپنی اہلیہ کو دکھ نہ پہنچانے کے لیے خود یہ محرومی برداشت کرلی -اس پر پاکستان کی معروف شخصیات کی جانب سے انہں داد تحسین مل رہی ہے –
نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے دوسری شادی نہ کرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ان کی تعریف کی ہے۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ جس بے رحم معاشرے میں ہم رہتے ہیں ، ایسے میں شیر افضل مروت کی کہی بات پر میرے دل میں ان کی قدرو منزلت میں بہت اضافہ ہوگیا ہے -اداکارہ نے لکھا کہ شیر افضل مروت انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ایک دن ان کی بیٹیاں ان کے لیے فخر کا باعث بنیں گی۔سونیا حسین کا مزید کہنا تھا کہ اولاد نرینہ کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ناصرف اپنی اہلیہ کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔
اداکارہ سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف کیوں ؟
