اداکارہ سونم باجوہ کا پائلٹ رکشیت سے شادی کا انکشاف

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ ‘ سونم باجوہ ‘ نے تین سال قبل ایک پائلٹ سے مبینہ خفیہ شادی کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق سونم باجوہ کو پنجابی فلموں میں کام کرنے پر پورے برصغیر میں پہچان ملی ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا۔جو ان کے لیے خوش قسمتی کیا باعث بنی اور انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔تاہم ابھی تک سونم باجوہ نے اس شادی کی خبر کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی

بھارتی میڈیا نے ایک ‘ ریڈ اِٹ ‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سونم کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ، رکشیت اگنی ہوتری نامی لڑکے سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020ء کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں اور یہی کاروبار ان میں قربت کا سبب بنا ، اداکارہ اور رکشیت دونوں ڈائریکٹر ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز