اداکارشاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کو اپنا داماد قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ تینوں اکھٹے مسکراتے نظر آرہے ہین -اب اس کے پیچھے کیا کہانی ہے وہ بات بھی سامنے آگئی ہے -بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں اپنا داماد کہہ دیا- شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کیا کہیں گے – مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اُن کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دُعا کرتا ہوں’۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا’۔ شاہ رخ خان کی بڑی خواہش ہے کہ ویرات کوہلی فلموں میں بھی کام کریں اور انھوں نے اپنی ایک خواہش کا بھی تزکرہ کیا – شاہ رخ نے 2018 میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر موقع ملے تو وہ اسکرین پر کس کرکٹر کا کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے فوراً کوہلی کا نام لیا تھا۔مگر ویرات کوہلی کب شاہ رخ کے ساتھ سکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے یہ تو ان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی ممکن ہوپائے گا -ابھی اس میں کئی سال کا فاصلہ ہے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ