سپریم کورٹ نے آئین پر عمل درآمد کے لیے ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے -یہی وجہ ہے کہ آج پہلے نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کی حکومتی کوشش کا بل مسترد ہوا اس کے بعد اب احسن اقبال کو بھی سپریم کورٹ سے بلاوا آگیا -سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں وزیر داخلہ کے خلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،62 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔