احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

نون لیگ کے سینئر رہنما نے میڈیا پر آکر احسن اقبال پر کئی الزامات لگائے جس کے بعد پارٹی سے شدید ری ایکشن آیا اور آج رانا ثنااللہ اور احسن اقبال نے میڈیا پر آکر دانیال عزیز کو شٹ اپ کال دے دی -سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر ن لیگ نے دانیال عزیز کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی جانب سے بیان میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی ،آپ کے بیان کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ،نوٹس میں دانیال عزیز کو سات روز کے اندر اپنے بیان سےمتعلق پارٹی کو جواب دینے کی ہدایت دی گئی۔

دانیال عزیز کو جاری نوٹس میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا آئین اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہر رکن پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کرے، آپ کا مورخہ 30 نومبر 2023ءکا میڈیا پربیان پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی اور حقائق کے برخلاف ہے،ہررکن کا فرض ہے کہ اگر اسے کوئی شکایت ہے تو وہ پارٹی قیادت یا متعلقہ فورم کواپنی شکایت پیش کرے ،آپ سے تقاضا ہے کہ آپ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کر یں اور ایسے بیانات سے مکمل اجتناب کریں۔دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال باقی باتیں چھوڑیں ملک میں 18 ماہ میں ہونے والی مہنگائی کا جواب دیں .
آج کر پریس کانفرنس کے بعد اب دیکھتے ہیں دانیال عزیز کیا ری ایکشن دیتے ہیں مگر لگتا یہی ہے کہ یہ معاملہ اب مزید شدت اختیار کرے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی