احسان فراموش افغانستان کیلئے پاکستان نے 1800 میٹرک ٹن گندم بھجوادی

افغانستان کے لوگوں کے لیے اپنی انسانی امداد کے حصے کے طور پر، پاکستان نے جمعرات کو طورخم بارڈر کے راستے 1,800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغانستان کے لیے روانہ کی۔

یہ کھیپ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کے انسانی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔ پیکج میں 50,000 میٹرک ٹن گندم، موسم سرما میں خیمے اور ہنگامی طبی سامان شامل ہے”۔ دفتر خارجہ ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلی کھیپ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے افغان فریق کے حوالے کی۔پاکستان کا خیال ہے کہ افغانستان کی موجودہ انسانی اور معاشی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ عالمی برادری انسانی بحران سے نمٹنے اور استحکام کے لیے فوری طور پر افغان عوام تک خوراک ، دیگر اجناس اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے