احتساب عدالت کا نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

آج نون لیگ کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا -احتساب عدالت نے نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔ جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاونٹس ان کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سال 2020 میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا تھا، ساتھ ہی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی دیئے جس کے بعد ان کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔تاہم آج عدالت کی جانب سے ان کی ضبط شدہ پراپرٹی ملک کے سابق وزیراعظم کو دوبارہ دیے جانے کا حکم سامنے آگیا -نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر بھی نون لیگ کو یقین ہے کہ میاں صاحب اس بار لاہور سمیت کئی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے -8 فروری کو پوری قوم کی نظریں میاں نواز شریف کے لاہور کے حلقے پر جمی ہوں گی کیونکہ مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے بعد لاہور میں نون لیگ کا ووٹ بینک بری طرح متاثر ہوا ہے اس بار تحریک انصاف کو لاہوری پوری طرح سپورٹ کررہے ہیں -اور نون لیگ کو بھی اس بات کا پوری طرح احساس ہے اب ان کے مقابلے میں یاسمین راشد میدان میں اترتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ دسمبر میں ہی ہوجائے گا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم