اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پاکستان تحریک انصاف کو 9 مئی کے بعد کے پی کے علاوہ ملک کے کسی بھی علاقے میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی مگر آج اسلام آباد ہائی جکورت کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کا گرین سگنل دے دیا گیا –
پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسہ کی اجازت دی گئی ہے،سٹیٹ کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔

دوسری جانب پارٹی رہنما کے مطابق تحریک انصاف کا جلسہ شام 6 بجے ترنول چوک پشاور روڈ پر منعقد ہو گا۔تمام رہنماؤں کو ورکرز کے ساتھ جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما خطاب کرینگے۔اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملک بھر سے قافلے اس میں شرکت کریں گے اور کے پی کے سے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بھی ایک بڑی ریلی اس جلسے میں شرکت کرے گی –

Related posts

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

عمران خان کی ریلی کا لبرٹی چوک سے آغاز ؛کپتان کا خطاب