اترپردیش : دلہن کے گھر والوں کے ہاتھوں پٹتے دولہا کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو  ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے  ایک شادی ہال میں پیش آیا جہاں  دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ  کیا  گیا جس پر  دلہن کے گھر والوں نے  دلہے کی پٹائی کردی۔

دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ  نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی دو سے تین   بار شادی ہوچکی ہے۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی