�اب کی بار 400 پار کا نعرہ لگانے والے نریندر مودی انتخابات کے بعد بہت پریشان دکھائی دے رہے ہین جبکہ پورے بھارت میں ان کے اس نعرے پر انہین ٹرول کیا جارہا ہے کیونکہ اس بار 300 سیٹیں جیتنا بھی ان کے لیے بہت مشکل ہوگیا ہے -جبکہ کانگریس اور اس کے حمائتی 200 سے زیادہ نشستینں جیتنے پر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں –
بھارت میں عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ الیکشن پوری ریاستی مشینری کیخلاف الیکشن لڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیاں، بیورو کریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی کیونکہ ہماری لڑائی بھارتی آئین کو بچانے کیلئے ہے، مودی نے پارٹیاں توڑیں، وزرائےاعلیٰ کو جیل میں ڈالا، مگر ہماری جماعت کانگریس نے بھارت کو نیا ویژن دیا جس کو عوام نے قبول کیا،بھارتی عوام نے صاف کہہ دیاہے کہ انہیں مودی نہیں چاہیے۔
انھوں نے اتنی بڑی تعداد میں ان کے گروپ کو ووٹ ڈالنےپر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ بھارتی آئین کو بچانے کیلئے غریب عوام نے اہم کردار ادا کیا، کانگریس پارٹی نے الیکشن متحد ہو کر لڑا اور کامیابی ملی،بھارتی عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،کانگریس پارٹی الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،کل ہمارے اتحاد کی میٹنگ ہے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس حد تک جوڑ توڑ میں کایاب ہوتے ہین اور اگر انھون نے چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملالیا تو ون کی پارٹی اقتدار میں آسکتی ہے –