اب کیا کریں ؟ خان کے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی پر پی ڈی ایم پریشان

پی ٹی ائی کے چئیر مین نے تمام اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کرکے حکومت کو ایک بار پھر پریشان کردیا کیونکہ یہ فیصلہ ان کی توقعات کے بالکل برعکس تھا – کل تک عمران خان کو پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑ نے کے چیلنج کرنے والی پی پی پی اور مسلم لیگ اب اسبلیوں کو توڑنے پر کسی طرح آمادہ نظر نہیں آرہیں – پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے ۔

26 نومبر کو راولپنڈی جلسہ میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفد کے درمیان پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے ملاقات ہوئی ، جس میں پیپلز پارٹی وفد نے حسن مرتضیٰ کی قیادت میں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے، آصف زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے وفدنے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے، اکثریت کا مؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ ہونے دیا جائے، پنجاب اسمبلی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے مگر اس میں ان کے لیے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ دونوں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سپیکر موجود ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی دی جانے والی درخواستوں کو قبول یا رد کرنے کا اختیار ان ہی کے پاس ہے -اس لیے یہاں ان کی دال گلتی نظر نہیں آتی اب ان کے پاس ایک اپشن گورنر راج کا ہوگا مگر اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی