جیک پاٹ لگ کر لوگوں کی قسمت بدلتی تو سنی تھی مگر بے سرے گلوکار کی کوئی ویڈیو 25 ملین لوگ سنیں گے یہ تاریک میں شائید پہلی بار ہی ہوا ہوگا ؛اس پر چاہت فتح علی کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے اور اب وہ یہ بھی دعویٰ کرہے ہیں کہ مختلف خواتین انہیں شادی کی آفر کر رہی ہیں – چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 7 مرتبہ عشق ہوچکا ہے تاہم اس وقت مشہور نہ ہونے کے سبب ان کو عشق میں کامیابی نہ مل سکی ،البتہ اب وہ شوبز سٹار بن گئے ہیں اسلیے 28خواتین نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ شادی، محبت اور پروپوزل کے سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹویٹر پر لائیو شو کے دوران 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش آچکی ہیں جس پر میں ان خواتین کو بتاتا ہوں کہ میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں لیکن یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ خواتین مجھے شادی کی پیشکش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرا عشق چلتا تو میں نے شادی کرلینی تھی میں نے 7 مرتبہ محبت کی لیکن میری محبت نہیں چلی، اس وقت میں اتنا مقبول سنگر نہیں تھا لہٰذا ان خواتین نے مجھے ٹھکرا دیا، جن 3 خواتین نے ماضی میں مجھے انکار کیا تھا اب مجھے ان کے فون بھی موصول ہوئے لیکن وہ جذبہ اب مجھ میں موجود نہیں ہے کیوں کہ وہ انوکھا جذبہ ہوتا ہے۔چاہت فتح علی نے مزید بتایا کہ مجھے 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوچکی ہے، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں شادی کی آفر کرنے والی عام خواتین یا گھروں میں کام کرنے والی ماسیاں نہیں بلکہ پیشکش کرنے والی خواتین اچھی خاصی پڑھی لکھی اور خوبصورت ہیں،جب میں لائیو آجاوں تو وہ اپنے بیڈ سے نہیں ہٹتیں اور بیڈ پر بیٹھ کر میرے گیت سنتی ہیں تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ انگلینڈ میں رہنے والی بیوی نے ان کے ساتھ کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان آکر رہنا پڑا -۔
اب تک 28 خوبروخواتین شادی کی آفر کرچکی ہیں ؛چاہت فتح علی
23